بحث وتحقیق

تفصیلات

شیخ محمد الصغیر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درجات کے بارے میں معلومات کے فروغ اور " رحمت عامہ " مہم میں حصہ لینے پر زور دیا۔

شیخ محمد الصغیر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درجات کے بارے میں معلومات کے فروغ اور " رحمت عامہ " مہم میں حصہ لینے پر زور دیا۔


 


ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ایک عظیم تاریخی موقع ہے ، جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے پوری دنیا کو  منور کر دیا، انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے عالمی سطح پر ایک مہم شروع کی۔ "رحمت عامہ " کے نعرے کے تحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور ان کے بتائے ہوئے اصول۔


اس مہم کا مقصد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل پر روشنی ڈالنا، ان کی اعلیٰ صفات اور معطر سیرت کا تعارف کرانا اور آپ کی سیرت و شمائل سے تحریک حاصل کرنے کی دعوت دینا ہے۔


شیخ ڈاکٹر محمد الصغیر، رکن انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز  وصدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار سپورٹرز آف پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس بات پر زور دیا کہ اس بابرکت مہینے میں صحیح جشن یہ ہے کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعثت کے مقاصد سے لوگوں کو واقف کرایا جائے، ان کی معرفت کی دعوت دینا اور آپ کے  اخلاق حسنہ اور تعلیمات کی پیروی کرنا ہے. ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔


انہوں نے نبوت کی عظمت کے بارے میں موجودہ نسلوں کے شعور کو بڑھانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حیثیت سے ناواقفیت کچھ لوگوں کو اسلام کے پیغام کی طرف فساد یا دشمنی کی طرف دھکیل سکتی ہے ۔


شیخ الصغیر نے مزید کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو  منصفانہ اور غیر جانبداری کے ساتھ مطالعہ کرنا بہتوں کی ہدایت کے لیے کافی ہے   کہ جو بھی اسے پڑھے گا وہ براہ راست ایمان لے آئے گا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں منصفانہ باتیں لکھے گا ۔


انہوں نے تمام علمی اداروں، مذہبی اداروں اور دار الافتاء سے اس عالمی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف کرانا ہر مسلمان پر فرض ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کو عملی جامہ پہنانا: بلغوا عنی ولو آیۃ ( میری طرف سے پہنچا دو خواہ وہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو)۔


شیخ الصغیر نے  زور دیا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کو یاد رکھیں، اس کے علاوہ نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے اولین عہدوں کا جائزہ لیں،  جو  کے انسانیت کے بہترین نمونہ اوررحمت کی شاندار علامت ہے۔ 


ماخذ: الاتحاد





منسلکات

السابق
ماریشس میں سنٹر فار انٹروڈوسنگ اسلام نے بحر ہند کے جزائر میں قرآن پاک حفظ کرنے کا پہلا مقابلہ منعقد کیا

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں